Aaj News

‘مجھے برا لگے گا اگر کوئی باتھروم جانے کے لیے میری فلم بیچ میں بند کردے’

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ "میں 299 یا 499 (انڈین) روپے کے لیے دستیاب نہیں ہونا چاہوں گا۔"
Published 28 Jun, 2022 11:43pm

بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ اوور دا ٹاپ پلیٹ فارمز کے بجائے وہ بڑے پردے پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے کہا کہ “میں 299 یا 499 (انڈین) روپے کے لیے دستیاب نہیں ہونا چاہوں گا۔”

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہدایتکار کے طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پسند ہیں، اداکار کی حیثیت سے نہیں۔

“میں بڑی سکرین کا ہیرو ہوں اور میں وہیں دکھنا پسند کروں گا۔ میں وہ فلمیں کروں گا جو بڑی سکرین پر دیکھی جاتی ہیں۔ مجھے برا لگے کا اگر کوئی باتھروم جانے کے لیے اپنے ٹیبلٹ پر میری فلم کو بیچ میں بند کردے۔ اس کے علاوہ مجھے 299 یا 499 روپے کے لیے دستیاب نہیں ہوا۔ مجھے اس سے مسئلہ ہے۔”

گذشتہ کچھ برسوں سے او ٹی ٹی فلموں اور سیریز میں اضافہ ہورہا ہے اور شاہد کپور، اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا جیسے بالی وڈ کے بڑے نام جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نظر آئیں گے۔

تاہم جان ابراہم اس میں دلچسی نہیں رکھتے، جبکہ ان کی فلم “اٹیک پارٹ ون” تھیٹر کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر رلیز ہوئی تھی۔

ان کے او ٹی ٹٰی کے متعلق اس بیان پر کچھ انٹرنیٹ صارفین نے تنقید کی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے اس بارے میں لکھا کہ “کیا کوئی جان ابراہم کو بتائے گا کہ کوئی بھی ان کی فلم نہ او ٹی ٹی پر دیکھنا پسند کرتا ہے نہ تھیٹر میں۔”

Bollywood

digital

Bollywood actor

John Abraham

OTT