Aaj News

پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف سے سیلیا ہاروے کی زیر قیادت 12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی
Published 28 Jun, 2022 10:54pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کااحترام کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سیلیا ہاروے کی زیر قیادت 12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام اور مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، کرتارپور راہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے جب کہ ہم مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے بھی پُر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد نے لاہور کا دورہ کرکے نہ صرف شاہی قلعہ، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد دورہ کیا بلکہ انہوں نے واہگہ بارڈر کی تقریب بھی دیکھی جب کہ سکھ وفد نے دربار حضرت میاں میر اور حویلی نونہال سنگھ سمیت مذہبی مقامات بھی دیکھے۔

ISPR

COAS

lahore

Sikhs