Aaj News

پانچ پاکستانی عازمین حج مکہ اور مدینہ میں انتقال کر گئے

انتقال کرنے والوں میں چار مرد اور ایک خواتین شامل ہیں
Updated 28 Jun, 2022 11:46pm

ریاض/جدہ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے پانچ عازمین حج مکہ اور مدینہ میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

حج مشن ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والوں میں چار مرد اور ایک خواتین شامل ہیں ج میں سے تین کا مکہ جب کہ دو کا مدینہ میں انتقال ہوا ہے۔

انتقال کی وجہ دل کا دورہ اور ہیٹ اسٹروک بتائی جا رہی ہے جب کہ پانچوں عازمین حج کا انتقال مختلف اوقات میں ہوا ہے۔

مرحومین کا تعلق کراچی سے نجم النساء، جنوبی وزیرستان سے علاودین، سوات سے فضل علی، لاہور سے حافظ محمد صدیق اور پشین سے سید خیر محمد ہے۔

Pakistan

Hajj

hajj pilgrims