امریکا میں ٹرین کی ٹرک کو ٹکر، 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی
By
واشنگٹن: امریکا میں ٹرین کی ٹرک کو ٹکر سے 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست مسوری میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین نے کراسنگ پر کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.