مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی بازگشت

Published 28 Jun, 2022 12:51am
By

مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان ہے۔ وہ بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے اور ممکنہ طور پر وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

آرٹیکل 91 کی شک نو اور 10 کے مطابق کسی بھی وفاقی وزیر کو ہاوس کی رکنیت لینا لازمی ہوتی ہے۔

مفتاح اسماعیل رکنِ پالیمنٹ نہیں، وہ چھ ماہ ہے زیادہ وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان نہیں سنبھال سکتے۔ جبکہ اسحاق ڈار یہ منصب سنبھالنے کے لیے اہل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.