Aaj News

اداکارہ اریبہ حبیب نے قربانی کیلئے بیل خرید لیا

اداکارہ کی پوسٹ پران کے مداحوں سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل کا اظہار کیا
Updated 27 Jun, 2022 03:43pm

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے قربانی کیلئے بیل خرید لیا۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قربانی کے بیل کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے کیپشن میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

تصویراور ویڈیو ایک کیٹل فارم کی ہے، جہاں اریبہ کو قربانی کے جانور کو پیار کرتے اور اسے گھماتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی پوسٹ پران کے مداحوں سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

Pakistani Showbiz

Areeba Habib