Aaj News

اپنی دولت میں سے 5 فیصد ملک کو عطیہ کریں، علی ظفر کا سیاسی رہنماؤں کو مشورہ

اپنی دولت میں سے پانچ فیصد حصہ وطن کو عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اس عمل سے متاثر ہوکر سامنے آئیں
Published 25 Jun, 2022 11:09pm

گلوکار علی ظفر نے سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی کُل دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں۔

ایک ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد حصہ وطن کو عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اس عمل سے متاثر ہوکر سامنے آئیں اور آپ کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ مثال کے ساتھ قیادت کریں۔ انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ صرف میرا ایک خیال ہے۔

Twitter

ali zafar

politicians