فیکٹ چیک: اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی

Published 25 Jun, 2022 03:46pm
By

کراچی: گذشتہ کئی روز سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ 75 روپے کے یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ سچ نہیں ہے کیونکہ مرکزی بینک نے ایسے کسی ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے۔

تاہم وزارت خزانہ کی جانب نوٹ جاری کرنے سے متعلق حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.