لاہور: سیشن عدالت نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سات رہنماؤں کی ضمانتوں کی توثیق کردی

Published 25 Jun, 2022 12:45pm
By

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے سات رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین، فیاض چوہان اور مسرت چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کیخلاف غیر قانونی مقدمہ درج کیا گیا، اسمبلی توڑ پھوڑ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے دلائل سننے اور پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد تمام سات ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.