Aaj News

ہم سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات لڑیں گے: شاہ محمود قریشی

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری سندھ واسیوں سے اپیل ہے کہ اتوار کو بڑی تعداد میں باہر نکلیں
Published 25 Jun, 2022 12:23pm

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات لڑنے جارہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری سندھ واسیوں سے اپیل ہے کہ اتوار کو بڑی تعداد میں باہر نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیکر سندھ سے زرداری مافیا کا صفایا کریں۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Twitter

PTI Vice Chairman