منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ کی معافی کی درخواست منظور

Updated 25 Jun, 2022 12:39pm
By

لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت میں معافی کی درخواست قبول کرلی گئی۔

رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اہم منصب پر فائز ہیں، قومی اسمبلی میں رواں سال کیلئے پیش کیے گئے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

دریں اثنا عدالت نے رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کیس حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

رانا ثناءاللہ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے منجمد کئے گئے اکاؤنٹس کی درخواست پر فیصلہ کر دیں۔

جس پرعدالت نے قرار دیا کہ پہلے منشیات برآمدگی پر فیصلہ ہو گا، جس کے بعد اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیں گے۔

تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.