Aaj News

چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا

مفتاح اسماعیل نے کہا کہخوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے
Updated 25 Jun, 2022 09:53am

چین نے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے چین سے رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی قرضے کی بدولت ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی تھی۔

SBP

Twitter

Loan

pak china