ملک میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم کی کیا صورتحال ہوگی؟

Published 23 Jun, 2022 09:11pm
By

محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں سمیت اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.