اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناخت ظاہر کرنے پر مسافر خاتون گرفتار

Published 23 Jun, 2022 07:19pm
By

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف ائی اے کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناخت ظاہر کرنے پر برطانیہ جانے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

خاتون شگفتہ ناز نے اپنی بہن تبسم ناز کا برٹش پاسپورٹ چوری کیا جس کے بعد انہوں نے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے نے خاتون مسافر کو تھانہ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آبادمنتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.