Aaj News

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، عوامی...
Published 23 Jun, 2022 02:47pm

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بجٹ کا بذات خود جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاسالانہ بجٹ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کا واحد ایجنڈا عوام کی فلاح ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

spokesperson

Balochistan Government

Farah Azeem Shah