Aaj News

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

سنجے دت کو نئی فلم میں کس روپ میں دکھایا جائے گا
Published 23 Jun, 2022 11:37am

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سجنے دت کی نئی آنے فلم “شمشیرا” کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم شمشیرا کا ایک نیا پوسٹر 23 جون کو جاری کیا گیا ہے، جس میں سنجے دت کو ایک گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

سنجے دت نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “جب میں ایک مخالف کا کردار ادا کرتا ہوں، تو مجھے بہت مزہ آتا ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے اب تک ایک ہیرو کی طرح میری پرفارمنس کو پسند کیا ہے”۔

خیال رہے کہ شمشیرا 22 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے جبکہ فلم میں رنبیر کپور، وانی کپور اور سنجے دت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم فلم شمشیرہ کی کہانی فرضی شہر کازہ میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل شودھ سنگھ نے قید، غلام اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

Bollywood actor

Shamshera

Sanjay Dutt