آصف زرداری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں

Published 22 Jun, 2022 10:19pm
By

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زرین ارا بخاری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں ہیں۔

آج نیوز کے مطابق مرحومہ چند روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ خالق حقیقی سے ملی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی نے سابق صدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.