کراچی میں کورونا کے 179 نئے کیسز سامنے آگئے

Published 22 Jun, 2022 04:05pm
By

کراچی: شہر قائد میں کورونا ایک بار پھرسر اٹھا رہا ہے دو روز میں 179 نئے کیسز سامنے آگئے۔

کورونا کا گراف نیچے آتے آٹے پھر اوپرجانے لگاہے جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران کراچی میں 150 سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔

تاہم مثبت آنے والے کیسز کی شرح دو روز قبل تک پانچ فیصد اور اب آٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اسی اثناء ڈاؤ میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کی کورونا لیب کے انچارج ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ شہری بوسٹرڈوز لگوائیں تاکہ کورونا کامقابلہ کیا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق نیا ویرینٹ اینٹی باڈیز کے خلاف مزاحمت کررہاہے، چھ ماہ بعد ویکسین زیادہ مؤثرنہیں رہتی ہے۔

تاہم مجموعی طور پر دو روز میں 179 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.