عسکری قیادت کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

Published 22 Jun, 2022 03:42pm
By

راولپنڈی :عسکری قیادت نے افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے افغان عوام کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے بیان میں افغانستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے بیان میں پیشکش کی ہے کہ مسلح افواج افغان عوام کی اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہے اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، افغانستان میں حالیہ زلزلے اور سیلاب سے شدید تباہ کاریاں اور جانی نقصان ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.