Aaj News

ہم الزامات پریقین نہیں رکھتے، عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ بارش سے قبل نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے
Published 22 Jun, 2022 12:13pm

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم الزامات پریقین نہیں رکھتے، عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش سے قبل نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریئرہال پرکوئی دیوارنہیں بن رہی، کوئی پابندی نہیں لگارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی عمارتوں اورپارکوں کی حالت بہترکررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اورنج لائن جولائی کے آخر تک چل جائے گی۔

karachi

Murtaza Wahab