شیخ رشید نے نیب کے ادارے کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا

Published 21 Jun, 2022 11:15am
By

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے ادارے کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، پاکستان میں سزائیں صرف غریب عوام کیلئے ہیں۔

شیخ رشید نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کوہی بند کر دینا چاہیئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کیلئے آسمان کی طرف مدد کیلئے دیکھتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.