Aaj News

آسٹریلوی شہر میلبورن کی مسجد میں توڑ پھوڑ: آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ افراد کو سیڑھی اور کھرکی توڑتے اور بیڈمنٹن کورٹ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
Published 21 Jun, 2022 12:03am

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی ایک مسجد پر حملہ کرنے کے الزام میں آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی نیوز ویب سائٹ نائن نیوز کے مطابق اتوار کو میلبورن کی لیژر لینڑ ڈرائیو نامی مسجد میں کچھ افراد سائیکل سے داخل ہوئے اور ایک دورازہ بھی توڑا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ افراد کو سیڑھی اور کھرکی توڑتے اور بیڈمنٹن کورٹ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسجد میں رکھی ہوئی مذہبی کتابوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کا پیر کو کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے سب سے بڑے شخص کی عمر 62 برس ہے جب کہ ان میں سب سے چھوٹی ملزم کی عمر 18 برس ہے۔ ان سب کے خلاف چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Australia

Mosque

MELBOURNE