Aaj News

وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

کابینہ لاہور، ملتان سمیت فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی، اور سکھر ایئر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس سٹیشن بنانے کی منظوری دے گی
Published 20 Jun, 2022 11:05pm

وزیراعظم شہباز شریف نے 21 جون بروز منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا، سکوک بانڈز قانونی رکاوٹ کے بغیر اداروں کے عوض جاری ہوں گے جب کہ کابینہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈ کے اجراء کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کو جی ایس پی پلس سٹیٹس، ٹریڈ آرگنایزیشن ایکٹ کےتحت اپیل کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق معاملہ اور کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی کا ایجنڈا شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔ کابینہ لاہور، ملتان سمیت فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی، اور سکھر ایئر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس سٹیشن بنانے کی منظوری دے گی۔

Shehbaz Sharif

Islamabad

federal government

meeting