Aaj News

سعودی عرب میں پہلی بار ہونے والا بین الاقوامی اوپیرا فیسٹول

اس میں آسٹریلیا کی گلوکارہ ڈینیل ڈی نیس، آرمنیا کے گلوکار جارج ہیکوبین، اور مالٹا سے تعلق رکھنے والے جوزف کالیجا شریک ہیں
Published 20 Jun, 2022 06:10pm

سعودی عرب میں پہلی بار بین الاقوامی اوپیرا فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور غیر ملکی گلوکاروں نے کلاسیکل موسیقی کے فن کا مظاہرہ کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام جون 18 سے جون 20 تک ہونے والے بین الاقوامی اوپیرا فیسٹیول میں دنیا کے نامور کلاسیکل موسیقی کے گلوکاروں نے شرکت کی۔

ان میں آسٹریلیا کی گلوکارہ ڈینیل ڈی نیس، آرمنیا کے گلوکار جارج ہیکوبین، اور مالٹا سے تعلق رکھنے والے جوزف کالیجا شریک ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی گلوکار مصطفی شیرہ بھی پرفارم کر رہے ہیں، جن کو سننے کے لئے سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقدہ اوپیرا فیسٹول میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے اور میوزک کی خوبصورت دھنوں کو سن کر خوب داد بھی دی۔

شائقین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس کو خوب پذیرائی ملی رہی ہے۔

Saudi Arabia

opera

Mostafa Shirah

Danielle de Niese

International Opera Festival