Aaj News

بورے والا میں 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم فرار

واقعہ کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس قاتل کو گرفتار نہ کرسکی تاہم پانچ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے
Published 20 Jun, 2022 06:03pm

پنجاب کے شہر بورے والا میں 12 سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کرکے قتل کردیا گیا۔

بورے والا میں اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بارہ سالہ بچی کے قاتل کو دو روز گزر جانے کے بعد بھی تاحال گرفتار نہ کیا جا سکتا تاہم بچی کو پوسٹ مارٹم کے بعد سپر د خاک کر دیا گیا۔

شہر کے نواحی علاقے اقبال نگر کی رہائشی بچی کی لاش گزشتہ روز نواحی گاؤں کے قریب پانی کے کھال سے بر آمد ہوئی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس قاتل کو گرفتار نہ کرسکی تاہم پانچ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

punjab

Rape

women's rights