Aaj News

کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کل سے ہوگا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی
Published 20 Jun, 2022 10:51am

کراچی: شہر قائد میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام میں بادل کراچی میں داخل ہوں گے، جو 22 تاریخ تک جم کر برسے گے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگا لیکن شہر کا حشر مکمل خراب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی ۔

تاہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

karachi

Hot Weather