Aaj News

ملک میں آج سے طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی، اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے
Updated 20 Jun, 2022 11:39am

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں آج سے طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بدھ طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے سبب ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی، اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی، شہر میں تیز بارش کے بعد جمع پانی سے گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ عابد ضیاء کی اے پی پی تصویر
راولپنڈی، شہر میں تیز بارش کے بعد جمع پانی سے گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ عابد ضیاء کی اے پی پی تصویر

تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں راولپنڈی ، مری ، اٹک اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل ابر رحمت برسائی تھی۔

تاہم آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد ، کوٹلی ، باغ ، پلندری اور دیگر مقامات پربھی موسلادھا بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل 21 جون کو انٹری دیں گے۔

rawalpindi

Pakistan

karachi

Islamabad

Hot Weather