‘ہمارے دور میں 12 روپے ڈیزل پر بڑھا تو مہنگائی مارچ شروع کردیا’

Published 19 Jun, 2022 11:09pm
By

پاکستان کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، جس دوران پارٹی کے چیئرمیں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

اتوار کو اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ “یہ قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں۔ پیٹرول، گیس، بجلی، آٹا، چاول سب کی قیمتیں بڑھ گئیں۔”

انہوں نے کہا لوگوں کو اندازہ ہوگا کہ مہنگائی کا کتنا بڑا بم پھٹے گا۔

“ہمارے دور میں 12 روپے ڈیزل پر بڑھے تو مہنگائی مارچ شروع کردیا۔”

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ “کیا ہم نے اپنے لوگوں کی مفادات کی حفاظت نہیں کی؟ تو پھر یہ لوگ کیوں نہیں کرسکتے؟”

پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ پر اسٹیٹس سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لسٹ میں موجودہ حکومت کی وجہ سے تھا۔

“انہوں نے کہا فیٹف کیلئے جب ووٹ دیں گے جب این آر او دو گے۔ ہم نے انکے بغیر فیٹف کی قانون سازی کی۔”

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.