Aaj News

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے چار دوست ہلاک

تحصیل میرعلی کے ایک اؤں میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے یوتھ آف وزیرستان کے چار عہدیداروں کو قتل کر دیا
Published 19 Jun, 2022 08:30pm

شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آج نیوز نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے یوتھ آف وزیرستان کے چار عہدیداروں کو قتل کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چاروں دوست کے ہاں کھانا کھانے کے بعد واپس جارہے تھے۔

مقتولین میں وقار احمد داوڑ، سنید احمد داوڑ، عماد داوڑ اور اسداللہ شامل ہیں۔ انہیں کی لاشیں میرعلی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

firing

Pakistan

North Waziristan

Khyber Pakhtunkhwa

firing incident