Aaj News

سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن: “چھ دہشتگرد ہلاک”

آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے
Published 19 Jun, 2022 08:16pm

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پاروم میں آپریشن ہوا ہے جس میں چھ مبینہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک رلیشنز کے مطابق آپریشن میں مارے گئے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مبینہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

“دہشتگردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔”

ISPR

Pakistan

Balochistan