امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل سے گر پڑے

Published 19 Jun, 2022 04:03pm
By

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے لیکن زخمی نہیں ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کی پول رپورٹ کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ صدر بائیڈن گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

صدر نے خیر خواہوں اور میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کیلئے ڈیلا ویئر میں موجود ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.