Aaj News

فوج کا فیٹف کامیابی میں نہایت اہم کردار ہے: خواجہ آصف

اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی
Published 18 Jun, 2022 11:20pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کا فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) کامیابی میں نہایت اہم رول ہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہت سے بنیادی مسائل کےحل میں فوج کاکردار کلیدی رہا، فوج کا فیٹف کامیابی میں نہایت اہم رول ہے۔

انہوں نےکہا کہ قانون سازی پر حکومت اور اپوزیشن اختلافات شدید تھے، میں تمام میٹنگز میں شریک رہا، اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔

اس سے قبل فیٹف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد ہونے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ‘کور سیل’ کے قیام پر آرمی چیف کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، اس جیت پر ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

pakistan army

Khuwaja Asif

FATF