Aaj News

پرویز مشرف کی حالت کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا

پرویز مشرف کی وطن واپسی متوقع ہے جنہیں ایئر ایمبولینس کے زریعے پاکستان واپس لانے سے متعلق ڈاکٹرز کا پینل فیصلہ کرے گا۔
Published 18 Jun, 2022 05:51pm

سابق صدر جنرل (ـر) پرویز مشرف کی طبیعت ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دبئی کے اسپتال میں زیر علاج پرویز مشرف کی حالت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دے دیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر گیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کی وطن واپسی متوقع ہے جنہیں ایئر ایمبولینس کے زریعے پاکستان واپس لانے سے متعلق ڈاکٹرز کا پینل فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔

Pakistan

dubai

Pervez Musharraf