Aaj News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں
Published 18 Jun, 2022 03:45pm

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

دہشت گرد کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران چارسدہ کے 32 سالہ نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ISPR

North Waziristan

DG ISPR