لاہور میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرگئی، 5 افراد جاں بحق

Published 17 Jun, 2022 09:02am
By

لاہور کے علاقے بینک اسٹاپ کے قریب بارش کے باعث مکان کی دیوار گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں تیز بارش نے تباہی مچادی، بینک اسٹاپ کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے میاں بیوی اور 3بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مرنے والوں میں 52 سالہ شبیر، 45 سالہ مسرت، 19 سالہ شرجیل، 16 سالہ آمنہ اور 14سالہ نوفیل شامل ہیں۔

ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہلم میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ننکانہ صاحب میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، حویلی لکھا میں آندھی کے باعث ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی، آگ نے متعدد مکان اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

اس کے علاوہ شرقپورشریف میں تیزبارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.