Aaj News

ٹی ایل پی کو قومی اسمبلی پہنچانے پر ایم کیو ایم کو مبارک ہو: فواد چوہدری

تحریک لبیک نہیں جیتی بلکہ ایم کیو ایم ہاری ہے، 9 فیصد کے لگ بھگ ٹرن آوٹ موجودہ نظام پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار ہے
Published 17 Jun, 2022 12:50am

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے ایم کیو ایم کی شکست کا اعلان کردیا۔

کراچی میں ضمنی انتخاب پر توئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ کورنگی ہار جائیں تو اندازہ لگائیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا کیا مستقبل رہ گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو قومی اسمبلی پہنچانے پر ایم کیو ایم کو مبارک ہو، کراچی کے شہریوں نے لوٹوں کو جو سزا دی ہے، اس سے ان کی عزت آج اور بھی بڑھ گئی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک نہیں جیتی بلکہ ایم کیو ایم ہاری ہے، 9 فیصد کے لگ بھگ ٹرن آوٹ موجودہ نظام پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ضمنی الیکشن جاری ہے جس میں ٹی ایل پی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے جب کہ یہ نشست ایم کیو ایم کے محمد اقبال کے انتقال پر خالی ہوگئی تھی۔

karachi

Twitter

Fawad Chaudhary

by elections