Aaj News

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ آج سے 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
Published 17 Jun, 2022 12:24am

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

لاہور سمیت اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، کامونکی اور جہلم میں بارش ہوئی ہے جب کہ وزیر آباد، جنیوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی چُھٹی ہوگئی ہے۔

راولپنڈی، بھوانہ، سیالکوٹ، ملکوال اور لالہ موسیٰ میں بارش جب کہ مری اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بارش برسانے والے بادل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئے، ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کےبالائی علاقوں میں پری مون سون کی پیشگوئی کردی جس کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

punjab

rainfall

Moonsoon