Aaj News

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔
Published 16 Jun, 2022 05:50pm

سونے کی عالمی قیمت میں کمی جب کہ مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چودہ ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1879 ڈالرز پر آگئی ہے۔

Pakistan

Gold Rates