Aaj News

عامر خان کی فلم لگان کو ریلیز ہوئے کتنے سال ہوگئے؟

فلم کے دو دہائیوں کے بعد بھی اس قدر مقبول ہے، جس سے ناظرین لطف اندوز ہوتے ہیں
Published 16 Jun, 2022 01:38pm

بالی فلم اسٹارعامرخان کی فلم لگان کو ریلیز ہوئے 21 سال مکمل ہوگئے۔

مقبول فلم میں عامر خان کو مرکزی کردار میں شامل کیا گیا ہے، جس کو 15 جون کو 21 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

لگان ایک ایسی فلم ہے، جو اپنی ریلیز کے بعد انتہائی کامیاب رہی جبکہ سدا بہار فلم مدر انڈیا کے بعد واحد فلم بن گئی ہے۔

برطانوی راج کے دوران بھوون نامی کسان نے انگریز کپتان اینڈریو رسل کے چیلنج کو قبول کیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل میں شکست دے گا۔

جس کے بعد وہ اپنے گاؤں کو اگلے تین سال تک ٹیکس ادا نہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

خیال رہے کہ فلم کے دو دہائیوں کے بعد بھی اس قدر مقبول ہونے کی ایک وجہ اس کی خوبصورت کہانی ہے جس سے ناظرین لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Bollywood

Aamir Khan

Lagaan