Aaj News

انوشکا شرما نے کس بات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا؟

انوشکا شرما نے اپنی اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویر پوسٹ کرنے والی نجی پبلیکیشن پر بھڑک اٹھیں
Published 15 Jun, 2022 03:53pm

اداکارہ انوشکا شرما اپنے اپنی اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویر پوسٹ کرنے پر نجی پبلیکیشن کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجی پبلیکیشن کے انسٹاگرام پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ انوشکا نے تبصرہ کیا کہ “ایسا لگتا ہے کہ ٹائم گروپ جانتا ہے کہ بچوں کے لیے ان کے والدین سے بہتر کیا ہے کیونکہ وہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود تصاویر کو کلک کرنا اور پوسٹ کرنا نہیں روک سکتے، دوسرے میڈیا ہاؤسز اور پیپرازی سے کچھ سیکھیں”۔

یاد رہے کہ پوسٹ میں وامیکا کی تصویر اس وقت دکھائی گئی جب وہ اپنی والدہ انوشکا اور والد ویرات کوہلی کے ساتھ ساحل سمندر پر حال ہی میں چھٹیوں سے واپس آئی تھیں۔

تاہم انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنی تعطیل کی وضاحت نہیں کی ہے کہ وہ کہاں سیر کے لئے گئےتھے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ مالدیپ گئے تھے۔

virat kohli

Anushka Sharma

Vamika