لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 4 افراد قتل

Published 15 Jun, 2022 09:16am
By

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔

والٹن لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں آصف اور اس کی بیوی کرن شامل ہیں جبکہ دیگر 2 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.