Aaj News

وفاقی کابینہ میں ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ پیش

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ پر کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔
Published 14 Jun, 2022 02:58pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی، کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ پر کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ پر کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 رکنی کمیٹی میں خواجہ آصف ، رانا ثنااللہ ، طارق بشیر چیمہ ، مولانا اسعد محمود شامل ہیں، کمیٹی اب تک کی گئی کارروائی اور مستقبل میں مجوزہ ایکشن کا جائزہ لے گی۔

وزراء کمیٹی ڈسکہ انکوائری رپورٹ سے متعلق الیکشن حکام سے بھی ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران حکومت کے قائم کردہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی کارکردگی سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

Shehbaz Sharif

Islamabad

federal government

Daska