Aaj News

پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ نہ بننے کا غم ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: رہنما مسلم لیگ نون عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو وزیراعلی نہ بننے کا غم ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا...
Published 14 Jun, 2022 02:41pm

لاہور: رہنما مسلم لیگ نون عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو وزیراعلی نہ بننے کا غم ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب ریاست کے ملازم ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ بادشاہ سلامت نے حکم دیا اور وہ حاضر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ نے نہ حمزہ شہباز کے گھر جانا ہے اور نہ ظہور الہی روڈ پر بٹنا ہے، یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے، اسے پاس ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کا اچھا علاج ہے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔

punjab assembly

uzma bukhari

PML-N