ہم نے آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا: رانا مشہود

Published 14 Jun, 2022 01:30pm
By

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان مخالفین کی آلہ کاربنی ہوئی ہے، سونامی کا مطلب تباہی اور بربادی ہوتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تباہی اوربربادی کےسواکچھ نہیں دیا، اسپیکرپنجاب اسمبلی کا رویہ سب کےسامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرپرویزالہی ذاتی مفاد سےآگےنہیں دیکھتے، وزیراعلی کےانتخاب کےدوران بھی طوفان بدتمیزی مچایاگیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ ہم نےآئینی طریقےسےپی ٹی آئی حکومت کوہٹایاہے، ہم نےآئین پرعمل کیا،یہ کس کیخلاف مارچ کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مائیں اوربہنیں عدالت اورجیل گئیں، بجٹ عوام کیلئے ہے،کوئی نہیں روک سکتا، پنجاب کا بجٹ لانا ہمارا آئینی حق ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.