Aaj News

بجٹ اجلاس: پنجاب اسمبلی کے باہر اور اندر سیکیورٹی ہائی الرٹ

ایک ایس پی، 2 ڈی ایس، 7 ایس یچ اوز، 21 خواتین اہلکار سمیت 500 کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
Updated 13 Jun, 2022 02:40pm

لاہور: پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر اور اندر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ایک ایس پی، 2ڈی ایس، 7 ایس یچ اوز، 21 خواتین اہلکار سمیت 500 کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں صرف اراکین اسمبلی کو جانے کی اجازت ہوگی، اسمبلی جانے سے قبل تمام اشخاص کی چیکنگ کی جائے گی، اجلاس کے دوران ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائےگا۔

ادھر مال روڈ فیصل چوک پربیرئیر لگا دئیے گئے جبکہ کوپر روڈ پر اسمبلی مین گیٹ سے قبل بھی بیرئیر لگائے گئے ہیں ۔

lahore

punjab assembly

budget