Aaj News

ایشوریہ رائے بچن کو اپنی بیٹی کا نام رکھنے میں 4 ماہ کیوں لگے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریہ نے اپنی بیٹی کا نام آرادھیا رکھنے میں چار ماہ کا وقت لیا؟
Published 13 Jun, 2022 12:03pm

ایشوریہ رائے بچن نے انکشاف کیا کہ ابھیشیک بچن اور انہیں اپنی بیٹی آرادھیا کا نام رکھنے میں 4 ماہ کیوں لگے۔

بھارتی شوبزویب کے مطابق ووگ کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں ایشوریہ رائے سے پوچھا گیا کہ ابھیشیک بچن اور انہیں اپنی بیٹی کا نام رکھنے میں چار ماہ کا وقت کیوں لگا تھا۔

مذکورہ سوال کے جواب میں ایشوریہ کا کہنا تھا کہ آرادھیا کا مطلب ہے “وہ جو عبادت کے لائق ہے”۔

ایشوریہ نے بتایا کہ یہ ایک ایسا نام تھا، جس پرمیں اور ابھیشیک دونوں نے ہمیشہ غور کیا تھا۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

مزید کہا کہ جب آپ کی اولاد ہوتی ہے، وقت کم ہوتا ہے اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ چار مہینے ہو چکے ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس کا اتنا شدت سے احساس نہیں کیا جتنا میں نے آرادھیا کے وقت کیا تھا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں ایک دوسرے کے ساتھ بندھے تھے۔

AAJ NEWS

Bollywood stars

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan