الیکشن کمیشن کو استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: فیاض الحسن چوہان

Updated 12 Jun, 2022 04:08pm
By

لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی ایزکو گرفتارکیا جارہا ہے، ایم پی ایزکو گرفتار کر کے بجٹ پاس کرایا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری خواتین پارلیمینٹرین پر تشدد کیا گیا، ہم پرتشدد کر کے ہم پر ہی مقدمات درج کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 17تاریخ کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے ،شیڈول آنے کے بعد صوبائی حکومت مداخلت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اوراداروں کواستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ووٹرزلسٹوں میں ردبدل کیاجارہاہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےمہنگائی کےایٹم بم عوام پرپھینک دیئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.