Aaj News

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے سندھی زبان بول کر مداحوں کو حیران کردیا

فلمی اسٹار ایک کمرشل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے
Updated 12 Jun, 2022 01:51pm

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیومیں رنویر سنگھ نے سندھی زبان بول کر مداحوں کوحیران کردیا۔

بھارتی فلمی سپر اسٹار رنویر سنگھ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کمرشل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے سندھی زبان کا جملہ لکھا کہ "ڈاڈھو سٹھو" کے ساتھ ہی ایک سندھی فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ رنویر ایک گھر خریدنے جاتے ہیں، تواسٹیٹ ایجنٹ گھردیکھاتا جس پر وہ کہتے ہیں "ڈاڈھو سٹھو"۔

sindh

Ranveer Singh