Aaj News

اوکاڑہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔
Published 12 Jun, 2022 09:01am

اوکاڑہ کے گاؤں 16ون آر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

تھانہ ستگھرہ کی حدود میں 4 مسلح ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

AAJ NEWS

Police Encounter

Okara