Aaj News

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب

آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔
Updated 11 Jun, 2022 11:44pm

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13جون کو طلب کرلیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹیٹ نے اجلاس کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجٹ اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

punjab assembly

budget

governor punjab